کراچی: ایف آئی اے نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی فلاحی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن کی 48 گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا۔
خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) منی لانڈرنگ کیس میں بانی متحدہ اور دیگر ملزمان کیخلاف اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور ایف آئی اے نے ’کے کے ایف‘ کی 48 گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: کے کے ایف کی گاڑیوں کے ٹرانسفر پر پابندی کی سفارش
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے انسداد دہشت گردی ونگ نے گاڑیوں کی تفصیلات کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو خط لکھتے ہوئے استفسار کیا کہ خدمت خلق فاونڈیشن کی گاڑیاں کس کے نام ہیں؟۔
ایف آئی اے نے خدمت خلق فاونڈیشن کی 48 گاڑیوں کے نمبرز بھی فراہم کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز کو کسی بھی گاڑی کی ملکیت تبدیل کرنے سے بھی روک دیا ہے۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے خط کی نقول انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں بھی جمع کرا دی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کے خلاف خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور رقوم لندن بھجوانے کا انکشاف ہوا تھا۔ ایف آئی اے کی جانب سے اس کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
The post منی لانڈرنگ کیس؛ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Tnrss8
via IFTTT
0 Comments