Subscribe Us

header ads

افسوس ہے سراج درانی اور اہلخانہ کو نیب دہشتگردی سے نہ بچاسکا، وزیراعلی سندھ

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ سراج درانی اور ان کے اہل خانہ کو نیب کی دہشت گردی سے نہ بچاسکا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری اور ان کے گھر پر چھاپہ مارنے پر قومی احتساب بیورو کو شدید ترین تنقید کا نشانہ بنایا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کے خلاف کرپشن کے ثبوت تھے تو گرفتاری کے بعد نیب ٹیم کو ان کے گھر پر چھاپا نہیں مارنا چاہیے تھا۔ مراد علی شاہ نے الزام لگایا کہ نیب اہلکار دیواریں کود کر سراج درانی کے گھر میں داخل ہوئے اور چادر و چادر دیواری کا تقدس پامال کیا، نوکروں نے نیب اہلکاروں کو روکا تو انہوں نے ملازمین کو زدو کوب کیا، پھر اہلیہ، بہو اور 3 بیٹیوں کو گھر سے باہر نکال کر لان میں کھڑا کردیا، ان سے بدتمیزی کی ان کے منہ پر سگریٹ کا دھواں چھوڑا اور عجیب فقرے کسے، صوبائی وزرا کو جب پتا چلا تو وہ آغا سراج درانی کے گھر گئے اور دھرنا دے کر احتجاج کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیب ملازمین نے انسانیت سے گری ہوئی حرکت کی اور ادارے کا نام خراب کیا، چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال واقعے کا سخت نوٹس لیں اور انہیں قرار واقعی سزا دیں، افسوس ہے کہ صوبے کا وزیراعلی ہوتے ہوئے بھی اسمبلی کے اسپیکر اور ان کے اہلخانہ کو نیب کی دہشتگردی سے نہ بچاسکا۔

The post افسوس ہے سراج درانی اور اہلخانہ کو نیب دہشتگردی سے نہ بچاسکا، وزیراعلی سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GC08Uf
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments