کرکٹ کلب آف انڈیا نے وزیراعظم عمران خان کا پورٹریٹ ہٹادیا۔
کلب انتظامیہ نے یہ اقدام مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد کیا ہے جس میں 40 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ کلب کے صدر پریمال اودانی کا کہنا ہے کہ اگرچہ کلب سیاسی سرگرمیوں سے دور رہتا ہے لیکن پاکستان کی بھارت کے ساتھ پروکسی وار اور پلوامہ واقعہ کے بعد عمران خان کی مسلسل خاموشی کے بعد ان کی تصویر ہٹا دی گئی ہے۔
ان کے مطابق ہم نے عمران خان کا پورٹریٹ اس لئے لگایا تھا کہ وہ عظیم کرکٹر تھے لیکن اب وہ پاکستان کے وزیراعظم بھی ہیں اور ان کی مسلسل خاموشی کے بعد ان کی تصویر کا کوئی جواز نہیں رہتا۔
The post عمران خان کا پورٹریٹ کرکٹ کلب آف انڈیا سے ہٹا دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Sb3Jdn
via IFTTT
0 Comments