Subscribe Us

header ads

نوازشریف کا جناح اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں انجیو گرافی کرانے سے انکار

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہور جناح اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں انجیوگرافی کرانے سے انکار کردیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق  سابق وزیراعظم نے لاہور جناح اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں انجیوگرافی کرانے سے انکار کردیا ہے۔ سیکٹری صحت پنجاب نے لاہور جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ سے نوازشریف کے علاج پر تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے علاج کے لیے اعلیٰ حکام کو رپورٹس ارسال کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کو دل کی پیچیدہ  بیماری لاحق

دوسری جانب (ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں انجیو گرافی کرانے سے انکار کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف انجیو گرافی کرانے پر آمادہ ہیں، ان کے انکار کی بات درست نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف نوازشریف کےعلاج سےغیر مطمئن

مریم اورنگزیب نے کہا نواز شریف کی انجیو گرافی کی اب تک اجازت نہ دینا مجرمانہ فعل ہے، مریض کو اتنے دن علاج سے دور رکھنا کس قانون، انصاف اور اخلاق کے معیار کے مطابق ہے؟ انجیوگرافی کے عمل میں حکومت کی جانب سے دانستہ تاخیرصورتحال کو مشکوک بنا رہی ہے۔ عمران خان کی انا، ضد اور عناد پر پنجاب حکومت علاج میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، نواز شریف کی صحت اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی ذمہ دار عمران نیازی پرہوگی۔ نوازشریف کو جس طرح کی اسپتال کنڈیشنز میں رکھا گیا وہ ان کی صحت کے لئے مضر ہے، نواز شریف کو جناح اسپتال میں 8 دن ہوگئے، انہیں ایسی علاج گاہ میں رکھنا تجویز کیا گیا جہاں عارضہ قلب کے علاج کی سہولیات نہیں۔

The post نوازشریف کا جناح اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں انجیو گرافی کرانے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tyj25Z
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments