اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا۔
آغا سراج درانی کو اسلام آباد میں نجی ہوٹل سے گرفتار کرکے نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کر دیا گیا۔ سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر اپنے حلقے میں ترقیاتی فنڈز میں خرد برد کا بھی الزام ہے۔ آغا سراج درانی کو نیب کراچی کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے اور انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
The post نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Io8lNn
via IFTTT
0 Comments