Subscribe Us

header ads

جیل میں قیدی کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے جواب مانگ لیا

 اسلام آباد: جے پور جیل میں پاکستانی قیدی کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے جواب مانگ لیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پلوامہ میں بھارتی اہلکاروں پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک کی قیادت بھی سخت بیانات دے رہی ہے، بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی جیل میں مشتعل ہندو قیدیوں نے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو پتھر مار کر شہید کردیا۔  جس پر پاکستان نے بھارت سے جواب مانگ لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی جیل میں ہندوؤں کے ہاتھوں پاکستانی قیدی قتل

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ قیدی شاکراللہ کو قتل کیے جانے کی خبروں پر تشویش ہے، نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکام سے رابطہ کرکے جے پور جیل میں پاکستانی قیدی کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے جواب مانگا ہے اور بھارتی حکام سے واقعے کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اپنی جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور بھارت میں موجود پاکستانی سیاحوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔

The post جیل میں قیدی کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے جواب مانگ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SQC7iE
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments