Subscribe Us

header ads

کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے، صدر مملکت

سری نگر: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے۔

یوم کشمیرپرقانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ برصغیرکی تقسیم کے وقت پاکستان اورکشمیرکےساتھ ناانصافی اورسازش کی گئی، باؤنڈری کمیشن نے مسلم اکثریتی علاقوں کو بھارت کے حوالے کیا، باؤنڈری کمیشن نےسوچے سمجھے منصوبے کے تحت سازش کی۔

صدر پاکستان نے کہا کہ صدیوں سے کشمیری بھائی ظلم سہتے آئے ہیں، کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے جب کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی سیاستدانوں میں کوئی اختلاف نہیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن قابض بھارت بات چیت سے بھاگتا ہے،بھارت سے جب بھی بات چیت کا کہا اس نےکوئی ناکوئی بہانہ بنادیا، کشمیروں کے حق خود ارادیت کی بلاتفریق حمایت کرتےہیں۔

The post کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے، صدر مملکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2MMIBJ4
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments