Subscribe Us

header ads

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا

 لاہور: وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سینیئرصوبائی وزیرعلیم خان کی گرفتاری کے بعد وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا۔ علیم خان کی گرفتاری کے تناظرمیں حکومت پنجاب اپنا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ اجلاس کے لیے وزیراعلی نے وزیرقانون بشارت راجہ کوفوری طلب کرلیا جب کہ دیگراہم وزرا کو ابھی ایوان وزیراعلی بلالیا گیا۔

واضح رہے کہ نیب نے وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب لاہور میں طلب کیا تھا جہاں سینئروزیرپیش ہوئے اور نیب کے سوالوں کے جوابات دیے لیکن تسلی بخش جواب نہ دینے کے باعث نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔

The post وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DVpzxx
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments