بنگلورو: بھارتی وزارت دفاع کے تحت ہونے والے ’ایئرو انڈیا شو‘ میں آتشزدگی سے 3 سو گاڑیاں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں وزارت دفاع کے تحت ہونے والے فضائی کرتب کی تقریب کے دوران پارکنگ ایریا میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 3 سو گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔
’ایئرو انڈیا شو‘ فضائی کرتب دکھانے والے دنیا کے بہترین فیسٹیولز میں شمار ہوتا ہے، حال ہی میں پلوامہ حملے جیسے بڑے واقعے کے بعد بھی اتنے بڑے اور اہم ایونٹ میں ناقص انتظامات نے بھارتی سیکیورٹی کی قلعی کھول دی ہے۔ یہ پروگرام ہر سال وزارت دفاع منعقد کراتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
ترجمان فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ پارکنگ ایریا میں کسی شخص کی غفلت کے باعث خشک گھاس میں آگ لگی جس نے تیز ہواؤں کا سہارا لیتے ہوئے پورے ایریا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 3 گاڑیاں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسی فضائی شو کی تیاری کے لیے بھارتی فضائیہ کے دو ایئر کرافٹ آپ میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں ایک ہلاک اور 2 پائلٹس شدید زخمی ہوگئے تھے۔
The post بھارتی فضائیہ کے ’ایئرو انڈیا شو‘ میں آتشزدگی کے باعث سیکڑوں گاڑیاں جل کر بھسم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EiUFyb
via IFTTT
0 Comments