Subscribe Us

header ads

پاکستان کو رائٹ آرم پیسرز اور آف اسپنرز کی تلاش

پی سی بی نے رائٹ آرم پیسرز اور آف اسپنرز کی تلاش کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے ملک بھر سے باصلاحیت فاسٹ بولرز اور اسپنرز تلاش کیے جائیں گے، پروگرام 13 فروری سے اپریل کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا،جس میں17 سے 21 سال کی عمر کے منتخب باصلاحیت کھلاڑی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مختلف فارمیٹ کی قومی ٹیموں میں دائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے فاسٹ بولرز اور آف اسپنرز کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے، اس پروگرام میں یہ خلا پر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ایک طرف ملک کے بیشتر ابھرتے ہوئے کھلاڑی 14 فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں شریک ہوں گے، دیگر کی تلاش کا سلسلہ پاکستان میں جاری رہے گا۔

The post پاکستان کو رائٹ آرم پیسرز اور آف اسپنرز کی تلاش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GmLMpD
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments