Subscribe Us

header ads

پاک فضائیہ کی کارروائی پر ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے، جشن کا سماں

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اسلام آباد میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار طلبہ نے کثیر تعداد میں ریلی نکالی اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان کا بھارت کوکراراجواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے

اوکاڑہ میں بھی پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر اسکول کے طالب علموں نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ملی نغمے گا کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

ساہیوال میں سینکڑوں طلباء اور اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے، طلبا کا کہنا تھا کہ بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا آج انجام دیکھ لیا، پاک فوج نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتے مگر مجبور کیا گیا تو تیار ہیں، پاکستان

لاہور کے مال روڈ پر بھی شہریوں کی بڑی تعداد باہر نکل آئی اور مال روڈ نعرہ تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھا، شہریوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور کہا کہ بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی، مودی کی بربادی تک جنگ رہے گی۔

راجن پور میں بھی پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو جواب دینے پر شہریوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا جس کے نتیجے میں 2 بھارتی پائلٹس ہلاک ہوگئے جب کہ ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

The post پاک فضائیہ کی کارروائی پر ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے، جشن کا سماں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EyEcqC
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments