Subscribe Us

header ads

سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان کا بھائی جوڈیشل انکوائری میں پیش

سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان کا بھائی جوڈیشل انکوائری میں پیش

ساہی وال: سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان کا بھائی جوڈیشل انکوائری آفیسر کی عدالت میں پیش ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان کا بھائی احتشام جوڈیشل انکوائری آفیسرکی عدالت میں پیش ہوا۔ بھائی احتشام نے کہا کہ ہم جے آئی ٹی کی رپورٹ نہیں مانتے یہ خود ساختہ رپورٹ ہے، ہمارا شروع سے ہی جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ تھا کیونکہ جے آئی ٹی ملزمان کو بچا رہی ہے۔ ہمیں عدالتوں پر پورا اعتماد ہے ہمیں امید ہے انصاف ملے گا۔

دوسری جانب خلیل کے بھائی مدعی جلیل عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ ان کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ بھائی خلیل کے چالیسویں اورمصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکا، 25 تاریخ کے بعد پیش ہوں گا۔

عدالت نے سماعت کے دوران سی ٹی ڈی افسران کے نہ پیش ہونے پربھی برہمی کا اظہار کیا۔ انکوائری آفیسرشکیل احمد نے کہا کہ ملزمان نہ پیش کرنے کے بارے میں تحریری طورپرآگاہ کیا جائے، جس پرپیروی آفیسر مقبول نے کہا کہ ملزمان جیل بھیج دیے گئے ہیں۔

The post سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان کا بھائی جوڈیشل انکوائری میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Iw0Kg1
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2XgusZs
February 22, 2019 at 04:07PM

Post a Comment

0 Comments