لاہور: وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق آج چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اتحادی حکومت کے معاملات بہتر کرنے کے لیے نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چوہدری برداران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے جس میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری مونس الہی شریک ہوں گے، چوہدری پرویزالہی عمرے کے باعث بیرون ملک ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا اور پنجاب کے بعد مرکز کے معاملات پر بات چیت ہوگی، پنجاب میں مسلم لیگ ق کو طے شدہ فارمولے کے مطابق شیئردے دیا گیا ہے، یہ ملاقات بھی چوہدری برادران کے تخفظات دور کیے جانے کے بعد کی جارہی ہے جب کہ طے شدہ معاہدے کے مطابق مسلم لیگ ق کو مرکز میں ابھی ایک وزارت ملنا باقی ہے۔
The post مشیروزیراعظم نعیم الحق آج چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GAi40O
via IFTTT
0 Comments