گوجرانوالا: تھانہ کوٹ لدھا میں اقرا نے اپنے آشنا کے کہنے پر بھائی بشارت کا گلہ کاٹ دیا۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ تھانہ کوٹ لدھا میں دو سال قبل ہونے والے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ نوجوان کو قتل کرنے والی اس کی سگی بہن اقراء نکلی جس نے اپنی سفاک کارروائی کا اعتراف بھی کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔

بشارت کو بہن اور آشنا کے ناجائز مراسم کا علم ہو گیا تھا جس پر اس نے اپنی بہن کو آشنا سے ملنے جلنے سے روکا تھا۔ بشارت کے منع کرنے پر ملزمان نے اس کے قتل کا منصوبہ بنایا اور پھر ایک دن موقع پاکر اس کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

The post گوجرانوالہ میں بہن کے ہاتھوں بھائی قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Be9DVq
via IFTTT