Subscribe Us

header ads

بسمہ معروف ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میچ سے باہر

بسمہ معروف ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میچ سے باہر

 دبئی: قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے زخمی ہونے کی وجہ سے آئی سی سی ویمنز  چیمپئن شپ سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم کی قیادت جویریہ خان کے سپرد کر دی گئی۔

بدھ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے دوران بسمہ معروف کیچ پکڑتے ہوئے ساتھی فیلڈر کے ساتھ ٹکرائیں اور گیند ان کے جبڑے پر لگی۔ بسمہ کو اسٹریچر پر  میدان سے باہر لے جانے کے بعد اسپتال پہنچادیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ویمز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف شدید زخمی ہونے سے بال بال بچ گئیں

پی سی بی نے بتایا کہ بسمہ معروف کا اسکین کلیئر آیا، تشویش کی کوئی بات سامنے نہیں آئی لیکن ان کی پہلے ون ڈے میں شمولیت کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔ جمعرات کو بسمہ معروف کو آرام دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے قیادت جویریہ خان کے سپرد کر دی گئی۔

واضح رہے کہ بسمہ معروف سائینس کے کامیاب آپریشن کے بعد ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم میں واپس آئی تھیں لیکن قیادت جویریہ خان نے کی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بسمہ معروف نے دوبارہ کمان سنبھال لی۔

The post بسمہ معروف ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میچ سے باہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2N03Es1
via IFTTT
via Blogger http://bit.ly/2TAGxGT
February 07, 2019 at 01:13PM

Post a Comment

0 Comments