کراچی: پاکستان کے معروف اداکار شان نے سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے پلوامہ خودکش حملے کا الزام پاکستان پر لگانے پر پاکستانی موقف کی بھرپورانداز میں ترجمانی کی ہے۔
دوروز قبل کشمیر میں پلوامہ حملے میں 40 سے زائد بھارت فوجی ہلاک ہوگئے تھے، بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے اور بھارتی سیاستدان اور بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہے۔ تاہم پاکستان نے بھارتی الزام کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ اداکار شان نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرخودکش حملہ، پاکستان نے بھارتی الزام مسترد کردیا
شان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے ’’ظلم رہے اورامن بھی ہو کیا ممکن ہے تم ہی کہو‘‘ اداکار شان نے اس جملے کے ذریعے بھارتیوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ پلوامہ حملہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی جارحیت اور مظالم کا ردعمل ہے، اس میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا دورہ پاکستان منسوخ
The post پلوامہ حملہ؛ اداکار شان کی سوشل میڈیا پر پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GK0zLn
via IFTTT
0 Comments