Subscribe Us

header ads

جس نیب افسر کو لکھنا نہیں آتا وہ کرپشن کی تحقیقات کیسے کرے گا، سندھ ہائیکورٹ

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو لوکل گورنمنٹ کشمور کے چیف آفیسر اظہر مہیسر کیخلاف مزید کارروائی سے روکتے ہوئے ڈی جی نیب سے وضاحت طلب کرلی جبکہ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے جس شخص کو لکھنا نہیں آتا وہ کرپشن کی تحقیقات کیسے کرے گا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے لوکل گورنمنٹ کشمور میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کی تو نیب تفتیشی افسر کی جانب سے سوالوں کے جواب نہ دینے پر عدالت برہم ہوگئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے محکمہ اینٹی کرپشن ایک بار انکوائری ختم کرچکا ہے تو نیب دوبارہ انکوائری کیسے کرسکتا ہے۔ عدالت نے ڈی جی نیب سے وضاحت طلب کرلی۔

عدالت نے کہا کہ نیب کے بیشتر تفتیشی افسر، تفتیش کے بنیادی قواعد سے لاعلم ہیں، نیب 2018 سے انکوائری کررہا ہے، بتایا جائے کس قانون کے تحت انکوائری کی جارہی ہے، اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے چالان جمع کردیا تو نیب نے کیسے مداخلت کی؟۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نیب نے ایسا تفتیشی افسر بھرتی کیا جو اسٹیٹمنٹ نہیں لکھ سکتا۔ چیف جسٹس نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کیا کتنے عرصے سے تفتیش کررہے ہو؟ جس شخص کو لکھنا نہیں آتا وہ کرپشن کی تحقیقات کیسے کرے گا؟۔

ہائی کورٹ نے نیب کو چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ کشمور اظہر مہیسر کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔

The post جس نیب افسر کو لکھنا نہیں آتا وہ کرپشن کی تحقیقات کیسے کرے گا، سندھ ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2tgQE7Y
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments