Subscribe Us

header ads

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ سندہ حکومت نے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

 کراچی: سندہ حکومت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سندہ حکومت نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نظرثانی درخواست دائر کردی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 7 جنوری کے حکم نامے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا نام نکالنے کے لئے زبانی احکامات دیے تھے، کیس کی مزید انکوائری اسلام آباد میں کرنے سے انتظامی مسائل پیدا ہوں گے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انکوائری اسلام آباد میں کرنا شفاف ٹرائل سے انکار کے مترادف ہوگا، کیس کی انکوائری کا تمام ریکارڈ نیب کراچی کے حوالے کیا جائے، اگر کوئی نیب ریفرنس تیار ہوتا ہے تو وہ کراچی میں دائر کیا جائے۔

 

The post جعلی اکاؤنٹس کیس؛ سندہ حکومت نے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BqcmuJ
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments