الاباما: امریکا میں نہایت طاقت ور بگولہ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی امریکا میں آنے والی طوفانی آندھیوں اور جھکڑوں نے تباہی مچادی، امریکی ریاست الاباما میں طاقت ور بگولہ کے باعث 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ تباہ کن طوفان کی رفتار 254 سے 331 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
بگولے نے اپنی زد میں آنے والے گھروں اور کاروں کو تہس و نہس کردیا، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بے گھر ہونے والوں کو ریلیف کیمپ میں پناہ دی گئی ہے۔ 10 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
الباما کی ہمسائیہ ریاست جارجیا میں بھی طوفانی جھکڑوں نے بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچایا۔ فلوریڈا میں بھی صورت حال گھمبیر ہے، تیز رفتار ہواؤں نے جنوبی کیلی فورنیا میں بھی تباہی مچائی۔ مسلسل بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث ان چاروں ریاست میں معمولات زندگی معطل ہیں۔
امریکی محکمہ موسمیات کی جانب شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔
The post امریکا میں ہوائی بگولے سے 23 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SHblUS
via IFTTT
0 Comments