Subscribe Us

header ads

جلال آباد ایئرپورٹ کے نزدیک طالبان کے حملے میں 3 افراد جاں بحق، 4 حملہ آور ہلاک

جلال آباد: افغانستان میں جلال آباد ایئرپورٹ پر ایک نجی کمپنی کے دفتر پر طالبان جنگجوؤں کے حملے میں 3 ملازمین جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے جلال آباد ایئرپورٹ کے نزدیک واقع نجی تعمیراتی کمپنی کے دفتر پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 ملازمین لقمہ اجل بن گئے جب کہ 6 شہری زخمی ہوئے۔ حملہ آور پیدل آئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے جب کہ دو حملہ آوروں نے خود کو بارودی مواد سے اُڑالیا۔ سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے باعث علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا تھا۔

ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جائے وقوعہ پر مزید نفری تعینات کردی گئی ہے، تاہم حملے کی نوعیت اور حملہ آوروں کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

The post جلال آباد ایئرپورٹ کے نزدیک طالبان کے حملے میں 3 افراد جاں بحق، 4 حملہ آور ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Tln4xO
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments