کراچی: ایک ہفتے کے دوران قومی ایئرلائن کے 4 جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پیش آئے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی لاپرواہی کے باعث جناح ٹرمینل سمیت ملک بھر کے دیگر ہوائی اڈوں پر پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پھر بڑھ گئے۔
ذرائع کا کہناہے کہ رواں ہفتے کے دوران پی آئی اے کی ملکی اوربین الاقوامی روٹس کی 3مختلف پروازوں سے ٹیک آف اورلینڈنگ کے وقت پرندے ٹکرائے،جبکہ جمعے کی سہ پہر جدہ سے لاہور آنے والی پرواز سے بھی پرندہ ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا۔
جہاز کے مختلف حصوں پر پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات پر جہاز کے کپتانوں نے اپنی ڈی بریف کے ذریعے پی آئی اے انتظامیہ کو مطلع کردیاجبکہ پی آئی اے حکام نے بھی سول ایوی ایشن کو پرندوں کے بہتات کے حوالے سے آگاہ کیا،مگران پے درپے واقعات کے باوجود سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سنجیدہ اقدامات کا فقدان دکھائی دے رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پرندوں کے ٹکراؤ کے نتیجے میں دوٹرپل سیون ساختہ اور 2ائربس تھری ٹوینٹی ساختہ جہازوں کو جذوی نقصان پہنچا جس کی وجہ سے 15سے زائد ملکی اوربین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق فنل ایریا(جہاز کے ٹیک آف لینڈنگ کا ایریا) میں پرندوں کی موجودگی اکثر وبیشترپرندوں کی فضا میں بہتات آس پاس کی آبادیوں کی وجہ سے ہے،جہاں سے اکثروبیشربچاہواکھانااوردیگراشیا پھینک دی جاتی ہیں۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر انوارمینٹل کمیٹیاں بنائی گئی ہیں،جن میں پولیس اور شہری حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہیں،جوہرہفتے ایئر پورٹس کے مختلف مقامات کا معائنہ کرتی ہے،اوردوران انسپکشن اگر کسی جگہ پرندوں کو راغب کرنے والی کوئی صورتحال مشاہدے میں آتی ہے تواس کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جاتے ہیں۔
The post سات دن میں قومی ایئرلائن کے 4 جہازوں سے پرندے ٹکرا گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HCsRZk
via IFTTT
0 Comments