Subscribe Us

header ads

حکومت کی نئی مشکل؛ پنجاب میں زیرتحویل مدارس چلانے کیلیے 82 کروڑروپے کی ضرورت

حکومت کی نئی مشکل؛ پنجاب میں زیرتحویل مدارس چلانے کیلیے 82 کروڑروپے کی ضرورت

 لاہور: محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبے بھر میں حکومتی تحویل میں لئے گئے کالعدم جماعتہ الدعوة کے 160 دینی مدارس کو چلانے کے لیے  82 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم جماعتہ الدعوة کے حکومتی تحویل میں لئے گئے 160 دینی مدارس کے اخراجات کی رپورٹ سامنے آگئی۔ تحویل میں لئے گئے مدارس میں سب سے زیادہ اخراجات پانچ اضلاع شیخوپورہ، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد اورپاکپتن میں موجود دینی مدارس پر ہوتے ہیں۔

محکمہ اوقاف پنجاب نے اپنے زونل ایڈمنسٹریٹرزاورسرکل منیجرزکی وساطت سے 160 مدارس کا نظام سنبھال لیا ہے، محکمے کے پاس مستقل بنیادوں پران کا نظام چلانے کے لئے مالی وانتظامی حوالوں سے استعداد نہیں۔ مدارس کا نظام جاری رکھنے کے لئے 81 کروڑ 77 لاکھ 78 ہزار 774 روپے کی ضرورت ہوگی، یہ بوجھ مستقل بنیادوں پر مالی مشکلات سے دوچار حکومت پنجاب کو خود برداشت کرنا پڑے گا اور آنے والے دنوں میں رقم مزید بڑھے گی۔

شیخوپورہ کے 12 مدارس کے لئے 17 کروڑ 25 لاکھ 73 ہزار 664 روپے، ضلع لاہور کے 11 مدارس کے لئے 10 کروڑ3 لاکھ 32 ہزار روپے درکارہیں۔ لاہور کے ان مدارس میں جماعتہ الدعوة کے مرکز جامعہ القادسیہ چوک چوبرجی کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔ اوکاڑہ کے 5 مدارس کے لئے 6 کروڑ، 35 لاکھ 92 ہزار 848 روپے، ضلع فیصل آباد کے 4 مدرسوں کے لئے 5 کروڑ99 لاکھ 10 ہزار روپے، پاکپتن کے 8 مدارس کے لئے 5 کروڑ 36 لاکھ ایک ہزار 304 روپے، ننکانہ صاحب کے 6 مدارس کے لئے 75 لاکھ 92 ہزار 400 روپے، قصور کے 5 مدارس کے لئے ایک کروڑ79 لاکھ 25 ہزار360 روپے، گوجرانوالہ کے  15مدارس کے لئے 6 کروڑ، 33لاکھ 83 ہزار520 روپے، نارووال کے 5 مدارس کے لئے 1 کروڑ36 لاکھ 98 ہزار روپے، ضلع حافظ آباد کے 1مدرسہ کے لئے 35 لاکھ 46 ہزارروپے درکار ہیں۔

ضلع منڈی بہاﺅالدین کے 11 مدارس کو 2 کروڑ12 لاکھ 88 ہزار720 روپے، ضلع گجرات کے 1 مدرسہ کے لئے 79 لاکھ 31 ہزار900 روپے، سرگودھا کے 5 مدارس کے لئے 1 کروڑ89 لاکھ 27 ہزار600 روپے، ضلع میانوالی کے 2 مدرسوں کے لئے 26 لاکھ 88 ہزارروپے، خوشاب کے 3 مدرسوں کے لئے 72 لاکھ 48 ہزاروپے، ضلع بھکرکے 1 مدرسہ کے لئے 9 لاکھ 60 ہزار روپے، چنیوٹ میں 2 مدارس کو چلانے کے لئے 45 لاکھ 90 ہزار روپے، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 7 مدارس کو چلانے کے لئے 4 کروڑ70 لاکھ 5 ہزار200 روپے، جھنگ میں 1 مدرسہ کو چلانے کے لئے 41 لاکھ 10 ہزارروپے، اٹک کے 1 مدرسہ کے لئے 7 لاکھ 20 ہزارروپے درکارہیں، چکوال کے 2 مدارس کے لئے 41لاکھ 4 ہزارروپے، ضلع بہاولپور کے 2مدارس کے لئے  3 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزارروپے درکار ہیں۔

بہاولنگر کے 16 مدارس کے لئے 1 کروڑ80 لاکھ 15 ہزار996 روپے، ضلع رحیم یار خان کے 3 مدارس کے لئے 65 لاکھ 28ہزار روپے ، ساہیوال کے 2 مدارس کے لئے 57 لاکھ 72 ہزار روپے،،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2 مدارس کے لئے 34لاکھ62ہزار روپے ،مظفر گڑھ کے 2 مدارس کے لئے 66 لاکھ 50 ہزار400 روپے درکار ہیں۔

ضلع لیہ کے 1 دینی مدرسہ کے لئے 10 لاکھ روپے، ضلع راجن پور کے 1مدرسہ کے لئے 20 لاکھ 46 ہزارروپے، ضلع ملتان کے 3 مدارس کے لئے 1 کروڑ25 لاکھ 68 ہزار922 روپے، وہاڑی کے 14 مدارس کے لئے 3 کروڑ 69 لاکھ 12 ہزار روپے، ضلع خانیوال کے 3 مدارس کے لئے 63 لاکھ 86 ہزار940روپے جب کہ لودھراں کے 3دینی مدارس کے لئے 64 لاکھ 38 ہزارروپے درکارہیں۔

The post حکومت کی نئی مشکل؛ پنجاب میں زیرتحویل مدارس چلانے کیلیے 82 کروڑروپے کی ضرورت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HptO6B
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2XOxwwm
March 11, 2019 at 01:16PM

Post a Comment

0 Comments