لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں.
پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں، سرحدوں پر کشیدگی کے پیش نظر لاہور میں میچز کی میزبانی کے فیصلے پر نظرثانی کی جا رہی تھی۔ سیکورٹی حالات کے پیشِ نظر اور ایئرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے پروڈکشن سامان لاہور نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے اب لاہور میں ہونے والے تمام پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے کے 8 میچز پاکستان میں ہونا تھے جس میں سے 3 میچز لاہور جب کہ 5 کراچی میں کھلیے جانے تھے تاہم اب تمام میچز کراچی میں ہوں گے۔
The post پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی منتقل کر دیے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tMxeIt
via IFTTT
0 Comments