Subscribe Us

header ads

کانگریس نے مودی سرکار سے بالا کوٹ حملے کے ثبوت مانگ لئے

نئی دلی: بھارت میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس پارٹی نے مودی سرکار سے بالا کوٹ حملے کے تصویری ثبوت مانگ لیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے بالاکوٹ پر حملے پر سوال نہیں اٹھاتے لیکن وہ سمجھتے ہیں بھارتی حکومت کو اس کے ثبوت سامنے لانے چاہیئں، حملے سے پہلے اور بعد کی تصاویر سیٹلائٹ کی مدد سے باآسانی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ڈگ وجے سنگھ نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پکڑا گیا بھارتی پائلٹ ابھی نندن ورتمان کو ہمارے حوالے کیا ہے، ایسا کرکے پاکستان کے وزیر اعظم نے ہمیں اچھے پڑوسی ہونے کی حیثیت سے نئی راہ دکھائی ہے۔

ممبئی حملوں سے متعلق مودی کی باتوں پر کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا میں مودی سے بڑا جھوٹا شخص نہیں دیکھا۔

The post کانگریس نے مودی سرکار سے بالا کوٹ حملے کے ثبوت مانگ لئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tJF3i8
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments