Subscribe Us

header ads

لاہور ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن بحال، پروازوں کی آمدورفت شروع

 لاہور: کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس کے بعد علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بھی فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے تھے، گزشتہ روز کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھا جب کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے آج صبح فلائٹ آپریشن بحال کیا گیا ہے۔ تمام فضائی کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے سے متعلق آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ آپریشنل ہونے کے بعد پی آئی اے نے اپنی معمول کی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملکی سیکیورٹی کے غیر معمولی حالات کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے لئے پی آئی اے معذرت خواہ ہے ڈسٹرکٹ مینیجر اور اسٹیشن مینجر کی نگرانی میں پی آئی اے کا عملہ مسافروں کی مکمل رہنمائی کے لئے پی آئی اے بکنگ دفاتر اور ایئر پورٹ پر موجود ہے۔ مسافروں سے رابطہ کر کے ان کو پروازوں کے شیڈول سے آگاہ کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن پیر کو بحال کیا جائے گا۔

The post لاہور ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن بحال، پروازوں کی آمدورفت شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SEcLQb
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments