پشاور: لوئر کرم کے گاؤں ششو میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ احمد جاں بحق جب کہ اس کے دو بھائی زخمی ہوگئے۔
ضلع کرم میں گزشتہ 3 روز سے میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث جہاں ایک جانب سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے تو دوسری جانب کچے مکانات کو نقصانات بھی پہنچا ہے۔
شدید بارشوں کی وجہ سے لوئر کرم کے گاؤں ششو میں سرور جان نامی ایک شخص کی مکان کی چھت گرنے سے اس کے 3 بیٹے محمد طیب، محمد سہیل اور احمد ملبے تلے دب گئے۔
مقامی لوگوں اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے تینوں بچوں کو ملبے سے نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم 13 سالہ احمد زخموں کی تاب نہ لاکر ابدی نیند سو گیا اور اس کے دونوں بھائی زخمی ہیں۔
The post لوئر کرم میں بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Hbqrjw
via IFTTT
0 Comments