Subscribe Us

header ads

بلاول بھٹو کا خواتین احتجاج کیخلاف قرار داد پردستخط کرنے کا نوٹس، جواب طلب

پشاور:  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے عالمی یوم نسواں پرخواتین احتجاج کے خلاف قرارداد پر دستخط کرنے کانوٹس لیتے ہوۓ پی پی کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نگہت اورکزئی سے جواب طلب کرلیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نگہت اورکزئی سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ نے پارٹی پالیسی کے خلاف جاتے ہوئے قرارداد پر دستخط کیوں کیے اپنی پوزیشن واضح کریں ورنہ تادیبی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی میں عورت مارچ کے خلاف قرارداد منظور

اس سلسلے میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نگہت اورکزئی نے واضح کیا کہ ہم خواتین کاعالمی دن منانے کے نہیں بلکہ پلے کارﮈز پر درج نعروں کے خلاف ہیں، میں پارٹی پالیسی کی پابند اوربھٹو اور بینظیرکی جیالی ہوں۔ نگہت اورکزئی نے کہا کہ اسمبلی میں پہلے پارلیمانی لیڈر شیراعظم وزیر نے تقریرکی اوران کی تقریر کو دیکھتے ہوئے ہی قرارداد پردستخط  کیے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے 8 مارچ کو عالمی یوم نسواں پر بعض خواتین کی جانب سے عورت مارچ نکالنے اور اس میں اسلام و معاشرتی قدروں کے خلاف نعرہ بازی کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔

The post بلاول بھٹو کا خواتین احتجاج کیخلاف قرار داد پردستخط کرنے کا نوٹس، جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Fcpi8A
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments