Subscribe Us

header ads

کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی، پنجاب میں مزید مدارس حکومتی تحویل میں

لاہور  : پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ متعدد مدرسوں کو بھی حکومتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق لاہور میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران جماعت الدعوہ سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے 60 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا جب کہ جماعت الدعوہ کے مزید 16 مدرسوں کا کنٹرول بھی حکومت نے سنبھال لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرید کے اور پاکپتن میں 8، 8 مدرسوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا جب کہ پاک پتن میں جماعت دعوہ کی 7 اور رینالہ خرد میں 2 ڈسپنسریز کو سرکاری تحویل میں لیا گیا۔

The post کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی، پنجاب میں مزید مدارس حکومتی تحویل میں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TnaPRf
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments