Subscribe Us

header ads

نواز شریف طبی معائنے کے لیے شریف میڈیکل سٹی منتقل

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی معائنے کے لیے شریف میڈیکل سٹی منتقل کر دیا گیا ہے۔

العزیزیہ ریفرنس کیس میں ضمانت ملنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی معائنے کے لیے شریف میڈیکل سٹی منتقل کر دیا گیا ہے، نواز شریف کو شریف میڈیکل سٹی کے بخش بلاک منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے دل اور گردوں کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی سے علاج کرانے کا فیصلہ

گزشتہ روز نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا تھا کہ نواز شریف کو شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد ان کی صحت کا مکمل جائزہ لیا جائے گا، نواز شریف کے گردوں اور دل کا علاج ایک ساتھ ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کے لیے ضمانت منظور کی ہے تاہم وہ اس دوران بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔

The post نواز شریف طبی معائنے کے لیے شریف میڈیکل سٹی منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CJvXqG
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments