Subscribe Us

header ads

ریان ٹین ڈوئچے انجری کے سبب پاکستان نہیں آسکے

 کراچی: لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ریان ٹین ڈوئچے انجری کے سبب پاکستان نہیں آسکے۔

 

لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ریان ٹین ڈوئچے پشاور زلمی کے خلاف ابوظبی میں کھیلے جانے والے میچ میں کمر کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، فرنچائز نے نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر کی جگہ انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین رکی ویسلز کی خدمات حاصل کر لیں اور وہ  دیگر غیر ملکی کرکٹرز کے ہمراہ کراچی پہنچ چکے ہیں۔

لاہور قلندرز کے ملکی کھلاڑی جمعرات کو ہی وطن واپس آگئے تھے، جمعہ کو کراچی آنے والے غیر ملکی کرکٹرز میں ڈیوڈ ویز، اینٹن ڈیوچ، سندیپ لامی چینے اور ہارڈس ویلجوئین شامل ہیں۔

The post ریان ٹین ڈوئچے انجری کے سبب پاکستان نہیں آسکے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Hq8s9j
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments