Subscribe Us

header ads

پاکستان نے تمام دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے، مشیر قومی سلامتی امریکا

پاکستان نے تمام دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے، مشیر قومی سلامتی امریکا

 واشنگٹن: امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے۔

سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئٹر پر امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی جس میں کالعدم جیش محمد سمیت دیگر تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے اقدامات کو سراہا۔

جان بولٹن کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے انہیں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا جب کہ بھارت سے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھی مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور شاہ محمود قریشی میں رابطہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور پاکستانی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں پلوامہ واقعے کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

The post پاکستان نے تمام دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے، مشیر قومی سلامتی امریکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HuxTpV
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2u3xeEj
March 12, 2019 at 12:46PM

Post a Comment

0 Comments