Subscribe Us

header ads

کراچی میں عمارت میں آتشزدگی سے متعدد افراد زخمی

 کراچی: گلشن اقبال میں عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 17 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق شہری اپنی جان بچانے کے لیے بلڈنگ کی چھتوں سے رسی کے ذریعے اتر رہے ہیں جب کہ کئی افراد عمارت کی چھت پر جمع ہیں۔

عمارت میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے 4 فائر ٹینڈر اور 2 اسنارکل موقع پر پہنچ گئی ہیں، ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز فوری آتشزدگی کے مقام پر روانہ کیے جارہے ہیں اور ہائیڈرنٹس سیل کے افسران کو بھی آتشزدگی کے مقام پر روانہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے عمارت میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو آگ پر قابو پانے کیلیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

The post کراچی میں عمارت میں آتشزدگی سے متعدد افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FhOGde
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments