Subscribe Us

header ads

دنیا میں جان بوجھ کر اسلامو فوبیا کو ہوا دی گئی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں جان بوجھ کر اسلامو فوبیا کو ہوا دی گئی اور اسلامو فوبیا نے امت مسلمہ کو نقصان پہنچایا۔

اسلام آباد میں ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ہمراہ  مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد کو مسلمانوں کے قائد کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، ملائیشین وزیراعظم کا کرپشن سے متعلق موقف قابل تعریف ہے، کرپشن کسی بھی ملک کو کمزور کردیتی ہے اور کرپشن ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں جان بوجھ کر اسلامو فوبیا کو ہوا دی گئی اور اسلامو فوبیا نے امت مسلمہ کو نقصان پہنچایا اور اسی کی وجہ سے مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچا، نیوزی لیںڈ میں دہشت گرد نے معصوم افرد کے قتل کی ویڈیو بنائی۔

The post دنیا میں جان بوجھ کر اسلامو فوبیا کو ہوا دی گئی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uk26QS
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments