Subscribe Us

header ads

ترجمان پاک فوج کی پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کیلیے نیک خواہشات

 کراچی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل 4 کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے پی ایس ایل 4 کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کراچی کے لئے مخصوص لفظ عروس البلاد کے ساتھ پاکستان زندہ باد بھی تحریر کیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں ایک وڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں شاہد آفریدی، سرفراز احمد، ڈیرن سیمی اور کیرن پولارڈ سمیت دیگر کھلاڑی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں۔

The post ترجمان پاک فوج کی پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کیلیے نیک خواہشات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2F6LqS2
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments