لاہور:
مریم نوازنے کہا کہ میرے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، میں ان سے ملنا چاہتی تھی لیکن مجھے ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میرے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، میں ان سے ملنا چاہتی تھی لیکن مجھے ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ وہ ان کی نواز شریف سے ملاقات نہیں کراسکتے ، اس سلسلے میں وہ بے بس ہیں کیونکہ نوازشریف سے ملاقاتوں کی اجازت براہ راست پنجاب حکومت دیتی ہے۔ زندگی مکافات عمل کا نام ہے، جوآپ بوتے ہیں وہی کل آپ کو کاٹنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ نوازشریف کوٹ لکھ پت جیل میں ہیں، ان کے گھر والوں اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں۔
The post آپ جوبوتے ہیں وہی کل کاٹنا پڑتا ہے، مریم نوازکا والد سے ملاقات نہ کرانے پرشکوہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ffy1bF
via IFTTT
0 Comments