Subscribe Us

header ads

ایس پی سہائے عزیز کا اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ

کراچی: آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہادر خاتون آفیسر ایس پی سہائے عزیز نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

آئی جی سندھ کلیم امام نے کراچی میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو مزید مضبوط اور با اختیار بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس کانسٹیبلز کم کرکے اے ایس آئی کی سیٹیں بڑھائیں گے جب کہ کیئر سینٹر بھی بنائیں گے جہاں خواتین اہلکاروں کے لیے روم ہوں گے۔ آئی جی سندھ نے کہا سندھ پولیس میں پہلی بار خاتون افسر نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا ایس پی سہائے عزیز نے ایس آئی یو ٹی کو اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  آپریشن کی قیادت کرنیوالی خاتون پولیس آفیسر کے چرچے

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ خواتین پولیس اہلکاروں کی آمد و رفت میں سہولت کے لیے شٹل سروس بھی چلائی گئی ہے، خواتین اہلکاروں نے پی ایس ایل میچز کے دوران اچھی طرح ڈیوٹی کرنی ہے، مہمانوں کی حفاظت یقینی ہو تاکہ انہیں معلوم ہو کتنی محنت کی جارہی ہے۔

The post ایس پی سہائے عزیز کا اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SUKxAY
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments