Subscribe Us

header ads

نیوزی لینڈ دہشتگردی میں ایک اور زخمی پاکستانی محمد امین ناصر کی شناخت ہوگئی

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں ہونے والی دہشت گردی میں زخمی ایک اور پاکستانی محمد امین ناصر کی شناخت ہوگئی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں زخمی ہونے والے ایک اور پاکستانی کی شناخت محمد امین ناصرکے نام سے ہوئی ہے۔  امین ناصر کا تعلق حافظ آباد سے ہے جو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے۔  وہ تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیرعلاج ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرائسٹ چرچ فائرنگ؛ لوگوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونےوالے پاکستانی نعیم راشد ہیرو قرار

واضح رہے کہ گزشتہ روزکرائسٹ چرچ کی دو مساجد پرفائرنگ کرکے 49 معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کے دوران پاکستانی شہری نعیم راشد نے بھی  اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی تھی۔

The post نیوزی لینڈ دہشتگردی میں ایک اور زخمی پاکستانی محمد امین ناصر کی شناخت ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2F5neQ0
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments