کراچی: خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ سے متعلق سماعت ہوئی۔ سابق سینیٹر ایم کیو ایم احمد علی، ایف ائی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے کے کے ایف کی ساڑھے 3 ارب روپے کی جائیدادیں ضبط کرلیں
تفتیشی افسر نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔ ایف آئی اے حکام کی جانب سے جے آئی ٹی تشکیل سے متعلق نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیا۔ ایف آئی اے حکام نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔
عدالت نے ایف آئی اے کو 12 اپریل تک احمد علی کی گرفتاری سے روک دیا اور احمد علی کو ایف آئی اے سے تفتیش میں مکمل تعاون جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
ایم کیوایم کے سابق سینٹر احمد علی پرالزام ہے کہ انھوں نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ مقدمے میں بانی ایم کیو ایم، سابق سینیٹر بابر غوری اور دیگر ملزمان مفرور ہیں۔
The post خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EK4BRm
via IFTTT
0 Comments