کراچی: ساحل سمندر پر پولیس نے شادی شدہ جوڑے سے بدتمیزی کرتے ہوئے سرعام تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سی ویو پر موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں نے ساحل سمندر کی سیر کو آئے ہوئے شادی شدہ جوڑے کے ساتھ نا صرف بدتمیزی کی بلکہ خاتون کے شوہر کو سرعام تشدد کانشانہ بھی بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار شادی شدہ جوڑے سے رقم کا مطالبہ کررہے تھے۔
پولیس اہلکاروں کی جوڑے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرکے حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس چیف کے حکم پر واقعے میں ملوث چاروں اہلکاروں کو معطل کردیا گیاہے۔ جب کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ واقعے میں ملوث 3 اہلکارکلفٹن تھانے میں کوارٹر گارڈ ہیں جب کہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔
The post کراچی میں پولیس اہلکاروں کا شادی شدہ جوڑے پر سرعام تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TuFhZM
via IFTTT
0 Comments