Subscribe Us

header ads

موجودہ حکومت اور ضیاءالحق کی آمریت میں کوئی فرق نہیں، بختاور بھٹو

لاہور: بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اور ضیاءالحق کی آمریت کے دور حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے احتساب عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی گرفتاری پران کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویلکم ٹو طالبان خان پاکستان، کابینہ مشرف کے ساتھیوں سے بھری ہوئی ہے، ملک میں کالعدم تنظیمیں اوران کے کارکنو ں کو کھلی چھوٹ ہے، پیپلزپارٹی کے کارکن گرفتار کئے جارہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آصف زرداری اور بلاول کی نیب میں پیشی، درجنوں پی پی کارکن گرفتار

بختاور زرادی نے کہا کیوں بھگوڑا مشرف گولف کورٹس اور پی ایس ایل میں جاتا ہے، انصاف کے ناقص نظام میں بھٹو کے نواسے کااحتساب کرنے کی جرات ہے، میرے نانا کے قتل کا بھی آج تک ہمیں انصاف نہیں ملا، اس حکومت اور ضیاء الحق کی آمریت میں کوئی فرق نہیں ہے، آمروں کے ڈھانچوں کو آج بھی کوئی نہیں چھوسکتا، خاندان کی تیسری نسل کا جعلی مقدموں میں ٹرائل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری آج منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے ہیں اس موقع پر پی پی کے مشتعل کارکنوں اورپولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے بعد پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

The post موجودہ حکومت اور ضیاءالحق کی آمریت میں کوئی فرق نہیں، بختاور بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ct5Sfg
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments