پولینڈ ہاکی ٹیم نے اگلے ماہ دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔
مہمان ٹیم 15 اپریل سے 24 اپریل تک لاہور یا کراچی میں میچز کھیلے گی، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے میچز کے مقامات ، انتظامات اور ٹیموں کے انتخاب کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔
ذرائع کےمطابق 9 روزہ دورے پر پولش ٹیم کے ساتھ 5 سے 6 میچز ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس کے لیے سیینئر ٹیم کے ساتھ ڈویلپمنٹ اسکواڈ کو بھی میدان میں اتارنے کی پلاننگ ہورہی ہے تاکہ نوجوانوں کو آگے آنے کا زیادہ سے زیادہ موقع دیا جاسکے۔
عالمی درجہ بندی میں 21ویں نمبر پر موجود ٹیم کے اس دورے کا مقصد انڈیا میں شیڈول ہاکی اوپن سیریز کے لیے تیاری ہے ،پولینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ مکمل کرکے دہلی کی اڑان بھرے گی۔
The post پولینڈ ہاکی ٹیم کی اگلے ماہ پاکستان آنے کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2To6mgv
via IFTTT


0 Comments