Subscribe Us

header ads

وزیراعظم کا تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تمام حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے آج مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات ہوگی۔ ق لیگ صوبے اور مرکز میں اپنے وزراء کو با اختیار بنانے کا معاملہ اٹھائے گی۔

مرکز میں ق لیگ کو مزید ایک اور وزارت اور ایک کمیٹی کی سربراہی دینے پرغور کیا جارہا ہے۔ ق لیگ کی جانب سے چوہدری سالک اور مونس الہی کا نام وزارت کے لئے زیر غور ہے۔

وزیراعظم عمران خان مرحلہ وار ایم کیو ایم، بی اے پی اور جی ڈی اے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

The post وزیراعظم کا تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2O0n806
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments