کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا ہمیں ابھی بھی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا اور دورے کے دوران بیسز پر ہوابازوں، ائیرڈیفنس، انجینئرنگ اور سیکیورٹی پرمامورعملے سے ملاقات کی۔
اس دوران ایئر چیف نے دشمن کے خلاف حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اورپیشہ ورانہ مہارت کوسراہتے ہوئے کہا کہ ہم خدائےِ ذوالجلال کے حضورسربسجود ہیں جس نے ہمیں یہ طاقت دی کہ ہم اپنی قوم کی امیدوں پر بھرپوراندازمیں پورا اترسکے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ایئرچیف نے کہا کہ دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں مادرِ وطن کی سالمیت اوردفاع کے فریضے کو بطریقِ احسن انجام دینے پر پوری قوم کو پاک فضائیہ پر ناز ہے لیکن مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں ابھی بھی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کومارگرایا تھا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔
The post مشکل وقت ختم نہیں ہوا دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلیے تیاررہنا ہوگا، ایئر چیف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GXoxnh
via IFTTT
0 Comments