Subscribe Us

header ads

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی میں شہری زخمی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں سر میں گولی لگنے سے ایک شہری زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی شہری کی شناخت شرافت کے نام سے ہوئی ہے جو درہ شیر خان چھاء کا رہائشی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ؛ پاک فوج کے 2 جوان شہید

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے 2 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 شہری شہید اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 

The post ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی میں شہری زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H1ONwZ
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments