Subscribe Us

header ads

بین الاقوامی پروازوں کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

 کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان سے گزرنے والی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید 3 روز کی توسیع کردی۔

سی اے اے کے جاری کردہ نوٹم کے مطابق بین الاقوامی ٹرانزٹ پروازوں کے لیے فضائی حدود 11 مارچ کی دوپہر 3 بجے تک بند رہے گی تاہم شمال اور جنوب کے درمیان مخصوص فضائی روٹ سے فلائٹ آپریشن کی اجازت ہے۔

سی اے اے کے مطابق ملک کے فعال ہوائی اڈوں پر 15 مارچ تک جزوی طور پر آپریشن بحال رہے گا جبکہ سیالکوٹ، رحیم یار خان اور بہاولپور ائیر پورٹ بند رہیں گے۔

غیر فعال ہوائی اڈے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے 27 فروری سے فضائی آپریشن کے لیے مکمل طور پر بند ہیں۔ فضائی حدود آج مکمل طور پر کھلنے کا امکان تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس میں مزید توسیع کی گئی ہے۔

فضائی حدود پر پابندی کے باعث بنکاک، سنگاپور، بیجنگ، کوالا لمپور، ٹوکیو سمیت متعدد مقامات پر ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے انتظار میں ہیں جبکہ ویزے کی مدت ختم ہو جانے والے زیادہ پریشان ہیں.

The post بین الاقوامی پروازوں کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tUWSej
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments