Subscribe Us

header ads

سندھ کے مسائل کے حل کیلیے وفاقی حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ کے مسائل کے حل کے سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت وزیراعظم کے دورہ تھرپارکر اورعلاقے کے عوام کے لیے پیکج پر بھی بات چیت کی گئی، گورنر سندھ نے وزیراعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ بھی کیا۔

گورنر سندھ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے مسائل کے حل کے سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، سندھ کے عوام کی خوشحالی اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

The post سندھ کے مسائل کے حل کیلیے وفاقی حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VBSzjK
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments