Subscribe Us

header ads

کیا سرجیکل اسٹرائیک درختوں کو اکھاڑنے کیلیے کی گئی تھی، سدھو کی ٹوئٹ

نئی دلی: نوجوت سنگھ سدھو نے بھارت کے ائیراسٹرائیک کے دعویٰ پر سوال کرتے ہوئے کہا، کیا سرجیکل اسٹرائیک دہشت گردوں کے بجائے درختوں کو اکھاڑنے کیلیے کی گئی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے مودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں ایئراسٹرائیک کے دعویٰ میں 300 دہشت گردوں سے متعلق سوال کرتے ہوئے لکھا 300 دہشت گرد مارے گئے یا نہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گرد نہیں مارے گئے تو پھر ایئراسٹرائیک کا مقصد کیا تھا ، کیا دہشت گردوں کے بجائے درخت اکھاڑنے کے لیے ایئراسٹرائیک کی گئی، یا پھر یہ انتخابی شعبدہ بازی تھی جب کہ صرف اس گمان میں کہ غیر ملکی فوج حملہ آور ہورہی ہے، آپ نے اپنی زمین کو جنگ میں دھکیل دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوج کو سیاست میں دکھیلنا بند کریں کیوں کہ فوج ایسے ہی مہذب ہے جیسے ہماری ریاست ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاکستان سے متعلق بیان پرکل آج اورآگے بھی قائم رہوں گا، سدھو

The post کیا سرجیکل اسٹرائیک درختوں کو اکھاڑنے کیلیے کی گئی تھی، سدھو کی ٹوئٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C5sL8e
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments