Subscribe Us

header ads

کرائسٹ چرچ فائرنگ؛ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کردیا گیا

کرائسسٹ چرچ: مساجد میں دہشتگردی کے باعث بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا گیا۔

کیوی میڈیا کے مطابق کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں دہشتگردی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے دورہ کی منسوخی کا مشترکہ فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ کل سے شروع ہونا تھا۔

واضح رہے کہ  نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 27 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے  جب کہ دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

The post کرائسٹ چرچ فائرنگ؛ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Y2F3Yi
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments