Subscribe Us

header ads

مہاتیر محمد کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

 اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ملائیشین وزیراعظم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہاتیر محمد وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا اور کابینہ اراکین سے تعارف کرایا۔

مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ مہاتیر محمد نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد پاکستان کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں۔ وہ 23 مارچ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ان کے دورے کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے مابین 4 معاہدوں پر دستخط ہوں گے، اور ملائشیا کی جانب سے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی امید کی جارہی ہے،

The post مہاتیر محمد کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HO4t6G
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments