Subscribe Us

header ads

کراچی میں بارش سے پی ایس ایل میچ متاثر ہونے کا خدشہ

 کراچی: بارش کی وجہ سے پاکستان سپرلیگ کا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان سپر لیگ 4 کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دی، آج کراچی میں کوئٹہ گلیڈیٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا تاہم بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش جب کہ نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پیچیز کو کور کردیا گیا، کوئٹہ گلیڈیٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

The post کراچی میں بارش سے پی ایس ایل میچ متاثر ہونے کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XL1LUN
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments